لندن (جیوڈیسک) انگلش ٹیم کے کھلاڑی بین سٹوکس کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب ورلڈ ٹی 20 کے فائنل کے آخری اوور میں انہیں لگا تار چار چھکے پڑے توانہیں ایسے لگا کہ ان کی ساری دنیا ہل کر رہ گئی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کارلوس بریتھویٹ نے بین سٹوکس کو ٹی 20 کے فائنل میں چار گیندوں پر لگا تار چار چھکے مار کر اپنی ٹیم کو ٹی 20 کرکٹ کا چیمپئن بنا دیا تھا ۔
انگلش بولر کے مطابق ان کیلئے ہار کا یقین کرنا مشکل تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کا فائنل انہیں مستقبل میں ایک بہترین کھلاڑی بننے میں مدد دے گا ۔ سٹوکس کے مطابق کھلاڑی کی زندگی میں اچھا اور برا دن آتا ہے ۔ وہ ان کے لیےایک خراب دن تھا ۔ بین سٹوکس نے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کارلوس بریتھویٹ کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست شخص قرار دیا ۔