کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام کراچی پورٹ ٹرسٹ فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ آل کراچی خان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل کیماڑی محمڈن اور کیماڑی یونین فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا ،شاندار کھیل کی بدولت کیماڑی محمڈن نے کیماڑی یونین کو1-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
فاتح ٹیم کے ماجد نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جس کی بدولت و وننگ پلیئر قرار پائے ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے حوالے سے شاندار اور شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر جاوید ناگوری ،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم اور کیماڑی کی سماجی شخصیت باری جان کے ہمراہ فاتح ،رنر اَپ اور بہترین کھلاڑیوں کو ٹرافی اور کیشن انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش ،سلیم سماء ،رضا کان ،سابق فٹ بالر نیک لالہ ،رحمت بلوچ ،اور مقامہ اخبار کے اسپورٹس رپورٹر طارق اسلم کے علاوہ دیگر سماجی و سیاسی شخصیات موجود تھیں ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری سلیم فیض، عبدالرئوف بلوچ اور نصیر الدین پپو نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض موسیٰ خان اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔