لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیھٹی نے میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے کہا شائقین کے ساتھ کھلاڑی بھی لاہور میں ہونیوالے فائنل کے حوالے سے خوش ہیں۔ قوم نے عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
کرکٹ پاکستان کی دھڑکن ہے اور جلد انٹرنشینل کرکٹ بھی پاکستان میں بحال ہو گی۔
انہوں نے کہا 8 عالمی سیکیورٹی ماہرین بھی لاہور میں میچ دیکھنے آئیں گے۔ نجم سیھٹی نے کہا آن لائن اور آؤٹ لیٹس پر ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ آج سے شروع ہو جائے گا۔ ٹکٹیں پانچ سو، چار ہزار، آٹھ ہزار اور بارہ ہزار میں ملیں گی۔ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کا حکومتی فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا اگر کوئی کھلاڑی تیار نہیں ہو گا تو اس کا متبادل کھیلے گا لیکن مجھے امید ہے تمام غیرملکی کھلاڑی آئیں گے۔