پرتھ (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 278 رنز بنائے۔
میکسویل 95 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ مچل مارش نے 60 اور فولکنر نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں انگلش ٹیم انتالیس اعشاریہ ایک اوور میں 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے روی بوپارا 33، معین علی 26 جوئے روٹ 25 اور سٹورٹ براڈ 24 رنز کا اضافہ ہی کر سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل نے آل راؤنڈ پرفارمنس دکھاتے ہوئے چار شکار کئے۔ مچل جانسن نے تین ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سہہ ملکی سیریز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ تین ملکی سیریز میں بھارتی شیر حریف ٹیموں کے سامنے ڈھیر نظر آئے اور ایک بھی فتح سے محروم رہے۔