لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کابینہ سے مستعفی ہونے والے نون لیگ کے اہم رہنماء عطا مانیکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے مجھے پچھلے چار سالوں میں دیوار سے لگا کر رکھا ہے، 4 برسوں میں بھرپور کوشش کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب سے بمشکل دو دفعہ ملاقات ہو سکی، سینئر پارلیمنٹیرین ہونے کے باوجود مجھے غیرفعال محکمہ جات دیئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار سالوں سے مجھ پر فیملی اور دوستوں کا وزارت چھوڑنے کیلئے شدید دباؤ تھا مگر اب مجبور ہو کر استغفیٰ دے رہا ہوں۔
عطاء مانیکا نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ استغفے کی خبر روکنے پر زور لگا رہا ہے اور استغفیٰ واپس لینے پر زور دیا جا رہا ہے۔