پاکستان نے آئی ایم ایف کے بورڈ پر قرضے کی منظوری کے لیے امریکا سے مدد طلب کرلی ہے۔ یہ بات وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور امریکی سفیررچرڈ اولسن کے درمیان ایک ملاقات میں کہی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرضے میں آسان شرائط اور رقم کے جلدی ملنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ملاقات میں امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں آنے والی رقم پر بھی بات ہوئی۔ پاکستان نے اس رقم کی جلد فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں یو ایس ایڈ کے پاکستان میں منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ورلڈ بینک کی طرف سے امداد کی فراہمی میں اضافے پر بھی غورکیا گیا۔