اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزارت تیل و گیس کے حکام نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں تیل و گیس کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔مشیر پٹرولیم زاہدمظفر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں یومیہ 30 ہزار بیرل تیل کی پیداوار کا اضافہ ہوچکا ہے۔
وزارت تیل گیس کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک صرف 44 فیصد علاقے سے تیل وگیس کی تلاش کی جاسکتی ہے، ملک میں تیل کی یومیہ پیداوار ایک لاکھ بیرل سے زائد ہے، جولائی 2013 تک ملک میں تیل کی یومیہ پیداوار 68 ہزار بیرل تھی۔