وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔پیٹرول 34 پیسے ، ڈیزل 4 روپے 51 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

کہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظوری کرلی ہے ، پیٹرول کی قیمت میں 34 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 51 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 8 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 93 پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپیہ 94 پیسے فی لٹر کمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 107 روپے 97 پیسے ، ڈیزل کی نئی قیمت 109 روپے 34 پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 7 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 94 روپے 13 پیسے فی لٹر مقررکردی گئی ہے۔ ایچ او بی سی کی نئی قیمت 134 روپے 63 پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے، نئی قیمتوں کا تعین یکم مئی سے ہوگا۔