اسلام آباد (جیوڈیسک) نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں کیلیے 85 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق یہ سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے فیصلے کی روشنی میں تیار کرکے بھجوائی گئی ہے۔
ای سی سی نے اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ ملازمین کے تنخواہوں کے بل کے موازنے پر مشتمل تفصیلات دی جائیں اور یہ تفصیلات نجکاری کمیشن کو 27 مارچ کو موصول ہوئیں جس کا جائزہ لے کر نجکاری کمیشن نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے فنڈز جاری کرنے کی سفارش کردی اور 5 اپریل کو سمری منظوری کے لیے بھجوادی۔