اقتصادی رابطہ تنظیم کانفرنس کے ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی

Conference

Conference

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے یکم مارچ کو ہونے والی اقتصادی رابطہ کی تنظیم کے سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکم مارچ کو عام تعطیل کا اعلان جبکہ کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

اقتصادی رابطہ کی تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر آج د وپہر ایک بجے کے بعد تعلیمی اداروں اور دفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی۔

یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونےوالے ای سی او سربراہ اجلاس کے متعلق وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت سیکورٹی کے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس سے گفتگو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی سیکورٹی پاکستان کے امیج کا سوال ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی ہو۔