تیمور الرحمان، عمارہ قاضی فنانشل ایڈوائزر اخوت مریم شاکر کو پراجیکٹ سوینئر پیش کر ہے ہیں

 Amara Qazi

Amara Qazi

لاہور : شعور فائونڈیشن کے زیر اہتمام نیشنل انکیوبیشن سنٹر لاہور میں پروگرام کے سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں سمیڈا، ایس ای سی پی، چیمبر آف کامرس، وزارت پلاننگ،اخوت فائونڈیشن سمیت سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام مینیجر شعور فائونڈیشن عمارہ قاضی نے کہا CELL دو سالہ پراجیکٹ جس کا مقصد چھوٹے طبقوں کی ترقی اور صلاحیتوں کو بڑھاوا دینا ہے یہ پراجیکٹ کلچرل افئیرز آفس یو ایس کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا شعور فائونڈیشن ایس ایم ای سیکٹر کا کردار ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی والا ہے پاکستان کی 60 فیصد آبادی دیہاتوں پہ مشتمل ہے اس لیے وہاں کے لوگوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ضروری ہے تاکہ وہ ہماری معیشت کے لیے مفید ثابت ہوسکیں۔ تقریب سے فیصل شیرجان، ڈائریکٹر پروگرامز تیمور رحمان، مریم شاکر،عمارہ قاضی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات کے ماہرین نے خطاب کیا۔