مالی (اصل میڈیا ڈیسک) مالی کے علاقے موپی میں بم حملے کے نتیجے میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق موپی میں بونی کے مقام پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ فوجی کانوائے کو ہدف بنایا گیا۔
حملے میں 11 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ساحل میں 3 ممالک کی سرحد کے طور پر پہچانے جانے والے ممالک برکینا فاسو، مالی اور نائجر حالیہ سالوں میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک گروپوں اور داعش کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
سال 2013 سے مالی میں غیر ملکی فورسز کی تعیناتی کے باوجود دہشت گرد تنظیموں کے حملے جاری ہیں۔