مالی: صدارتی انتخابات سے عوام بہتر ملکی صورتحآل کی خواہاں

Mali

Mali

مالی میں صدارتی انتخابات سے عوام پر امید ہے کہ ملک میں جاری مخدوش صورتحال سے نجات ملے گی۔ مالی میں گزشتہ سال کے شروع میں سیاسی و فوجی بغاوت نے جنم لیا اور کشیدہ صورتحال پیدا ہونے کے باعث ایک لاکھ چوہتر ہزار افراد دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔

حالیہ ہونے والے انتخابات سے پناہ گزین امید رکھتے ہیں کہ نئی قیادت تمام تنازعات کو حل کرتے ہوئے امن قائم کرے اور ملک میں تعمیر نو اور تعلیم پر بھرپور توجہ دے تاکہ وہ ایک پرامن جمہوری ملک میں لوٹ سکیں۔