کراچی (جیوڈیسک) کراچی مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے دوران بنکنگ اسپریڈ چھ اعشاریہ پانچ تین فیصد کی اوسط سطح پر رہا۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق شیڈول بنکوں کی جانب سے جون کے ماہ میں بنکنگ اسپریڈ چھ اعشاریہ تین پانچ فیصد رہا۔
جو پچھلے سال جون کے مقابلے میں اناسی بیسز پوائنٹ کم ہے۔ اس دوران کھاتیداروں کو اوسط پانچ اعشاریہ صفر ایک فیصد منافع دیا گیا جبکہ قرضوں پر اوسط شرح سود گیارہ اعشاریہ تین چھ فیصد رہی۔