ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی بارہ سے جون دو ہزار تیراکے دوران انیس ارب دس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا خوردونوش اور خام تیل درآمد کیا گیا جبکہ مالی سال گیارہ بارہ کے دوران بیس ارب چو بیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی خوراک درآمد کی گئی تھی۔
گزشتہ مالی سال میں ملک کا تجارتی خسارہ بیس ارب تیتالیس کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔ جس کی سب سے اہم ترین وجہ خام تیل اور اشیا خور ونوش کی درآمدات میں اضافہ ہے۔ انیس ارب ڈالر کی درآمدی بل میں سے چار ارب اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر اشیا خر ونوش اور چودہ ارب اکیاون کروڑ چالیس لاکھ ڈالر خام تیل کی درآمدات پر صرف ہوئے۔