کراچی (جیوڈیسک) کراچی زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان نے دالوں کی درآمد پر ساڑھے اکتیس ارب روپے خرچ ڈالے ہیں ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ،تیرہ کے دوران چار لاکھ تہتر ہزار ٹن دالیں دوسرے ممالک سے منگوائی گئی ہیں۔
جن پر بتیس کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوا ،صرف جون کے مہینے میں ہی اٹھائیس فیصد اضافے سے انتالیس ہزار ٹن دالیں امپورٹ کی گئی۔