مالی سال 14 – 2013 کا بجٹ کل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

Budget

Budget

مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کا بجٹ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ آئندہ بجٹ عوامی ہو گا یا پھر عوام کے صبر کا ایک نیا امتحان۔ اس حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کے کیا تاثرات ہیں۔

مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کا بجٹ عوامی ہو گا یا پھر صاحب اقتدار ایک بار پھر عوام کے صبر کو آزمائیں گے یہ تو پارلیمنٹ میں وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ بعض پارلیمنٹرینز کی رائے ہے۔

کہ نئی حکومت نے بجٹ میں عوام کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اکثر یت کا خیال ہے کہ موجودہ بجٹ میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں۔