کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران بینک ملازمین اور صارفین کو 20 ارب روپے مالیت کے قرض دئیے گئے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ذاتی قرضوں کی مد میں فراہم کئے گئے قرضوں کا حجم تین سو پانچ ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔
جولائی سے مئی تک کنزیومر فنانسنگ کی مد میں پندرہ ارب ننانوے کروڑ روپے دئیے گئے۔ اس دوران بینک ملازمین کو چار ارب، ٹرانسپورٹ کے لئے چار ارب جبکہ ذاتی قرضوں کی مد میں سولہ ارب روپے کے قرض دیئے گئے۔ ہاس بلڈنگ اور کریڈٹ کارڈ صارفین نے دو دو ارب روپے واپس لوٹائے۔