مالی سال 2012.13 ملک کا تجارتی خسارہ 20 ارب 43 کروڑ ڈالر

Trade Deficit

Trade Deficit

کراچی (جیوڈیسک) مالی سال تیرہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ بیس ارب تینتالیس کروڑ ڈالر رہا۔ ستائیس ارب ڈالر کا برآمدی ہدف بھی پورا نہ ہوسکا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جون تک ملک کی برآمدات تین اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے سے چوبیس ارب اکیاون کروڑ ڈالر رہی۔

اس عرصے میں ملک کی درآمدات کا حجم چوالیس ارب پچانوے کروڑ ڈالررہا۔ مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں چار فیصد کمی واقع ہوئی۔