پاکستان (جیوڈیسک) دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے گذشتہ مالی سال میں تیرہ ارب بانوے کروڑ ڈالرکا ریکارڈ زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے مالی سال بارہ اور تیرہ کے دوران 13 ارب 92 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان کو موصول ہوئیں جو اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں ساڑھے پانچ فیصد زائد ہیں۔
یہ کسی بھی ایک مالی سال میں اب تک موصول ہونے والی ترسیلات زر کی سب سے بڑی مالیت ہے۔ پاکستانی محنت کشوں کے بھیجے گئے ڈالرز نے نہ صرف ڈوبتی ملکی معیشت کو سنبھالا دیا بلکہ پاکستان کو دنیا میں نادہندہ ہونے سے بھی بچایا۔
جولائی 2012 سے جون 2013 کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اورجی سی سی ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے وطن ڈالرز بھیجنے میں سرفہرست رہے۔