تیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں خدمات کے شعبے کی برآمدت میں تینتس اعشاریہ چھ فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جون دوہزار تیرہ کو ختم ہونے والے مالی سال میں خدمات کی شعبے کی برآدات کا حجم چھ ارب چودہ کروڑ نوے ہزار ڈالر رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تینتیس اعشاریہ چھ فیصد زائد ہے۔ خدمات کے شعبے کی برآمدات میں اضافہ سے ملکی مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
جون میں ختم ہونے والے مالی سال دو ہزار تیرہ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ بیس ارب پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ تجارتی خسارہ اور برآمدات کے مقرر کردہ اہداف اس بار بھی حاصل نہ کئے جاسکے۔