مالی سال 2016 میں 1 لاکھ 94 ہزار گاڑیاں فروخت
Posted on April 12, 2016 By Mohammad Waseem کاروبار
Financial year 2016
کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 2016 کے نو ماہ کے دوران 1 لاکھ 94 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال 2016 کے نو ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت 21 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 94 ہزار رہی ۔
پنجاب ٹیکسی اسکیم کے تحت پاک سوزی کی گاڑیوں کی فروخت 51 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 700 رہی جبکہ انڈس موٹرکی گاڑیوں کی فروخت میں 18 فیصد اضافہ ہوا ۔
دوسری جانب مارچ میں گاڑیوں کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ۔ ایک ماہ کے دوران 17 ہزار 600 گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔
ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی اور معاشی سرگرمیاں بڑھ جانے سے گاڑویوں کی فروخت میں اضافے کا باعث بنی ۔