رواں مالی سال ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح 3.59 فیصد رہے گی

Economic Survey

Economic Survey

اقتصادی سروے رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال ملکی معیشت تین اعشاریہ پانچ نو فیصد سے ترقی کرئے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد جب کہ صنعتی شعبہ تین اعاشریہ چارنو فیصد سے ترقی کرئے گا ۔ تعمرات اور خدمات کے شعبے کی معاشی شرح نمو بلترتیب پانچ اعشاریہ ایک اور پانچ اعشاریہ چھ فی صد رہنے کی توقع ہے۔

اقتصادی سروے کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال مجموعی قومی پیداوار دو سو کھرب نوے ارب روپے رہے گی ۔ زرعی شعبے کی مجموعی قومی پیداوار سینتالیس کھرب روپے، فصلوں کی انیس کھرب روپے ،لائیو اسٹاک چھبیس کھرب روپے اور بڑی صنعتوں کی مجموعی قومی پیداوار بیالیس کھرب باہتر ارب روپے رہے گی۔

رواں مالی سال زرعی شعبے کا حجم صنعتی شعبے سے زائد رہے گا جب کہ خدمات کا شعبہ ایک سو تین کھرب تیرانوئے ارب روپے مجموعی قومی پیداوار کے ساتھ ملکی مجموعی پیداوار کا نصف حصہ ہو گا۔