مالی سال کے دوران مچھلی کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد کی کمی

Fish

Fish

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک سے آبی خوراک کی برآمد نہ بڑھ سکی، مالی سال پندرہ کے دوران مچھلی کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن مچھلی اور اس کی مصنوعات دیگر ممالک کو بھیجی گئی جس سے ملک کو چونتیس کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔

ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد سے برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔