رواں مالی سال ملکی تجارتی خسارے میں ڈھائی فیصد کی کمی

Trade

Trade

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال ملکی تجارتی خسارے میں ڈھائی فیصد کی کمی ہوئی، ابتدائی دس ماہ کے دوران حجم سولہ ارب دس کروڑ ڈالر رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ سولہ ارب باون کروڑ ڈالر تھا۔ جولائی سے اپریل تک ملکی برآمدات چار اعشاریہ دو فیصد اضافے سے بیس ارب ننانوے کروڑ ڈالر رہی جبکہ درآمدات ایک اعشاریہ دو فیصد اضافے سے سینتیس ارب دس کروڑ ڈالر کی سطح پر رہی۔