مالی سال دو ہزار تیرہ، چودہ، قومی بچت کے رجحان میں کمی

State

State

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار تیرہ، چودہ کے دوران قومی بچت کی اسکیموں میں انچاس فیصد کم سرمایہ کاری ہوئی۔

مالی سال دو ہزار بارہ، تیرہ میں سرمایہ کاروں نے تین سو چھیاسی ارب روپے کے بانڈز اور سرٹیفکیٹ خریدے تھے۔

رواں سال کی پہلی ششماہی جنوری سے جون تک قومی بچت کی اسکیموں میں ایک سو اکتالیس ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی۔