کراچی(جیوڈیسک)کراچی رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران 5 کروڑ روپے ماربل اور اس کی مصنوعات ایکسپورٹ کی گئیں۔ یہ بات ماربل مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ثنا اللہ خان نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے پورے مالی سال کے دوران ساڑھے 5 کروڑ ڈالر ایکسپورٹ کی گئی تھی تاہم رواں سال ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ میں اضافے کی وجہ مشرق وسطی کے ممالک کی جانب سے زائد امپورٹ آرڈرز کا ملنا ہے۔