رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 15 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا
Posted on January 22, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, کاروبار
State Bank
اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا.
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی درآمدت کا حجم 27 ارب 39کروڑ ڈالر رہا۔
جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برآمدات کا حجم 11ارب 84کروڑ ڈالر رہا۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 26 ارب 59کروڑ ڈالر اور برآمدات کا حجم 11ا رب 83کروڑ ڈالر تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com