کراچی (جیوڈیسک) کراچی رواں مالی سال کی آخری ٹی بلز نیلامی میں حکومت نے ہدف سے زائد تین، چھ اور بارہ ماہ کے بلز فروخت کر دیئے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں ایک سو باون ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کئے گئے جس میں تین ماہ کے پچیس، چھ ماہ کے اٹھاون اور بارہ ماہ کے اڑسٹھ ارب روپے مالیت کے بلز بالترتیب آٹھ اعشاریہ نو پانچ، آٹھ اعشاریہ نو چھ اور آٹھ اعشاریہ نو آٹھ فیصد سالانہ شرح سود پر فروخت کئے گئے۔ نیلامی کے لئے ایک سو پچاس ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔