باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، کوالالمپور جانے والی قومی پرواز میں 15 گھنٹے کی تاخیر

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ایئرلائن کی کوالالمپور جانے والی پرواز طیارے میں خرابی کے باعث 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ کراچی سے کوالالمپور جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 896 کو جمعے کی صبح ساڑھے 4 بجے اپنی منزل مقصود کی جانب اڑان بھرنی تھی لیکن عین موقع پر پتہ چلا کہ طیارے میں فنی خرابی ہو گئی ہے جسے دور کئے بغیر اسے روانہ نہیں کیا جا سکتا اور قومی ادارے کے پاس کوئی فاضل طیارہ بھی نہیں جس کے ذریعے مسافروں کو بروقت پہنچایا جاسکے۔

اس لئے مسافر بھی مجبور ہو کر طیارے کے ٹھیک ہونے کے منتظر ہیں اور اس پرواز کی روانگی کا وقت شام ساڑھے 7 بجے بتایا گیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے پرواز میں تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے، پرواز کی روانگی تک وہ وہیں قیام کریں گے۔