باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئی

 PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔

پی آئی اے نے کراچی سے جدہ جانے والی پرواز فلائیٹ PK73 کے 110 مسافروں کو چیک ان کے مرحلے سے ہی واپس لوٹا دیا۔ جہاز میں گنجائش نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر فلائٹ جدہ روانہ کر دی، پرواز کو ساڑھے 5 بجے جدہ روانہ کیا گیا جس میں عمرہ معتمرین کی بڑی تعداد سوار تھی۔

انتظامیہ نے واقعہ پر اپنی غلطی نہ مانتے ہوئے ذمے داری ایجنٹ پر ڈال دی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رہ جانے والے عمرہ زائرین کو کل صبح 6 بجے کی فلائٹ سے جدہ روانہ کیا جائےگا۔