مدینہ منورہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں شریعت کے نفاذ کی ذمہ دار پولیس نے اپنے ہی ادارے کے ایک اہلکار کو نامحرم مرد وزن کی مخلوط محفل میں شرکت پر ملازمت سے برطرف کرکے اس کے خلاف مقدمے قائم کردیا ہے۔
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل مدینہ منورہ میں امر بالمعروف ونہی المنکر کمیشن کے اہلکاروں کو مرد و زن کی ایک مخلوط محفل میں ان ہی کے عملے کے اہلکار کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
مذہبی پولیس نے جب وہاں کارروائی کی تو وہ شخص موقع سے فرار ہوگیا تاہم بعدازاں اس نے خود کو حکام کے سامنے پیش کردیا۔ مذہبی پولیس نے مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے جس کے بعد اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔