فن لینڈ ریلی (جیوڈیسک) ریس کے دوران کار کی قلابازیوں نے مقابلے کو شائقین کیلئے مزید سنسنی خیز بنا دیا۔
فن لینڈ ریلی میں ڈرائیور جیری ماٹی کو اب تک برتری حاصل ہے۔ تیرہ مرحلوں پر مشتمل ریس فن لینڈ کے مشکل ٹریکس پر جمعہ کے روز بھی جاری رہی، گیارہویں سٹیج میں میزبان ملک کے جیری ماٹی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دفاعی چیمپئن سبیسٹئن اوگیئر کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ تیز رفتاری اور آگے نکل جانے کے جوش نے ڈرائیورز کو حادثات کا شکار کر دیا۔ کار کی قلابازی لگنے سے ایونٹ خطرے کی علامت ہو گیا۔