راولپنڈی(جیوڈیسک)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کیخلاف پارٹی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔ راولپنڈی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے این اے 51 میں کاسٹ کیا۔
انتخابات2013 کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے انتظامات سے دھاندلی کے تمام دروازے بند ہوگئے ہیں۔ اس الیکشن سے جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق کے خلاف پارٹی قوانین کے مطابق کاغذات واپس لینے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔