آتشزدگی :لاکھوں کا سامان راکھ 15سالہ لڑکا جھلس گیا

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) شہر میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے کا سامان جل گیا جبکہ 15 سالہ لڑکا جھلس گیا۔ رائیونڈ کے علاقہ میں طفیل کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دو کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورطفیل کا 15 سالہ بیٹا فیضان جھلس گیا۔ ادھر وحدت روڈ کے علاقہ میں کار واش سنٹر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔