آتشزدگی سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا، خاتون جھلس گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) شہر میں آتشزدگی کے 2 مختلف واقعات میں ہزاروں روپے کا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ کھوکھر چوک کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا۔

مصری شاہ کے علاقہ فیض باغ کے خان عبدالوحید کے گھر آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا ، آگ کی لپیٹ میں آکر خاتون رضیہ بی بی جھلس کر زخمی ہوگئی۔