لندن (جیوڈیسک) دنیا میں بہت سے ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو ایک پل کیلئے بھی چین سے بیٹھنا گوارا نہیں کرتے اور الٹا سیدھا کچھ نہ کچھ کرتے ہی رہتے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کولن فرز کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جاسکتا ہے۔
جس نے ایسا فائر پروف لباس تیار کیا ہے جسے پہن کر آتش بازی کو انتہائی قریب سے دیکھا جاسکتا ہے وہ بھی بغیر کسی نقصان کے۔کولن نے اپنے بنا ئے ہوئے اس لباس کو پہن کر آتش بازی کا بہترین مظاہرہ نہایت قریب سے دیکھنے کا نہایت دلکش منظر بھی فلمایا ہے۔
34 سالہ کولن یوں تو ایک پیشہ ور پلمبر ہے لیکن وہ اس سے قبل بھی اس طرح کی حیرت انگیز چیزیں بنا چکا ہے جو اپنی مثال آپ ہیں۔ کولن کے اس حیرت انگیز لباس کے تعارف پر مبنی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔