فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کیس کا فیصلہ 26 اگست تک موخر

Sikandar

Sikandar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز بلیو ایریا میں فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم سکندر کی قسمت کا فیصلہ آج بھی نہ سنایا جائے گا، انسداد دہشتگردی عدالت نے بلیو ایریا فائرنگ کیس کا فیصلہ 26 اگست تک موخر کر دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں آج بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت ہونا تھی تاہم سپیشل ڈیوٹی کی وجہ سے آج ملزم سکندر کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش نہ کیا جا سکا جس کے باعث مقدمے کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

عدالت کی جانب سے بلیو ایریا فائرنگ کیس کا فیصلہ چھبیس اگست کو سنایا جائے گا ۔ ملزم سکندر نے سولہ اگست دو ہزار تیرہ کو وفاقی دارالحکومت کے اہم تجارتی علاقے بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا تھا اور بندوق کے زور پر قانون کے رکھوالوں کو پورے سات گھنٹوں تک تگنی کا ناچ نچایا تھا۔

ملزم سکندر پر آٹھ جنوری دو ہزار چودہ کو فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔