لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں مسلح افواج کے کیپٹن سرفراز کی شہادت اور متعدد فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرحد پاردہشت گردی کرکے پاکستانی فوج کے افسران اور جوانوں کو شہید کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے اپیل کی کہ وہ بھارتی افواج کو پاک بھارت سرحد کی خلاف ورزی سے روکیں۔
الطاف حسین نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن سرفرازکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی جوانوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔