کراچی (جیوڈیسک) کے مختلف علاقوں میں رات گئے دوافرادٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے، اورنگی، قصبہ، علی گڑھ، داتا نگر اور اطراف کے علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ متعدد افرادحراست میں لیکر بھاری مقدار مین اسلحہ برآمد کر لیا گیا پولیس کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے روڈ پرفائرنگ سے امجد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں نادرن بائی پاس سے متصل علاقے میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارے جارہے ہیں۔
آپریشن رینجرزانٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اہم ملزمان سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔