کوٹلی (جیوڈیسک) کوٹلی آزاد کشمیر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی ہونے والا 13 ماہ کا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ فائرنگ اور گولہ باری سے بچو ں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی عمر اعظم کے مطابق لائن آف کنٹرول گوئی سیکٹر کے سرحدی علاقے ریڈ کٹہار میں بھارتی فوج نے دن میں ایک بجے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی۔
جس سے 2 بچے اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ملٹری اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا جہاں 13 ماہ کا زخمی بچہ فہد دم توڑگیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے وقفے وقفے سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا جواب پاکستانی فوج بھی بھرپور کارروائی سے دے رہی ہے۔