کابل (جیوڈیسک) افغانستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ کو امریکی محکمہ خارجہ نے خواتین کی حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ دیا۔
نیلو فر رحمانی افغان فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں۔ طالبان کی دھمکیوں کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریوں کو پورا کرنے میں مصروف عمل نڈر اور باہمت نیلوفر کو گزشتہ ہفتے امریکا میں دنیا کی جرات مند خاتون کے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں دنیا بھر سے آئی دیگر نو خواتین کو بھی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔