پہلا آل کراچی عرفان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 27 اپریل کو کھیلا جائے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ کورنگی پر جاری پہلا آل کراچی محمد عرفان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 27 اپریل 2014ء بروز اتوار شام 5 بجے اسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون اور نتظیم اسپورٹس اور اصلاح بلوچ کے ونر کے مابین کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی سراج الدین مہمان خصوصی ہونگے تقریب میں ڈسٹرکٹ کے تمام ممبران فٹ بال آرگنائزر شرکت کرینگے ٹورنامنٹ میں کراچی کی معروف 32ٹیموں کے درمیان مقابلے کا انعقاد ہوا۔