پہلا آل کراچی خان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اہم میچ میں رحیم محمڈن نے کالونی اسپورٹس کو ڈھیر کر دیا

بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام کے پی ٹی فٹ بال گرائونڈ کیماڑی میں جاری
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام کے پی ٹی فٹ بال گرائونڈ کیماڑی میں جاری پہلا آل کراچی خان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون نے نہایت عمدہ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل کالونی اسپورٹس مشرف کالونی کو 4-0سے شکست دیدی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے احسان اللہ نے دو جبکہ قاسم خان اور وسیم نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔کھیل کی خاص بات رحیم محمڈن کے گول کیپر نور وہاب کا وعمدہ کھیل تھا۔

جنہوں نے کالونی اسپورٹس کے تمام حملوں کو ناکام بنا کر شائقین فٹ بال سے داد وصول کی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں خیبر مسلم نے نیشنل فرنٹیر کو 2-1سے سوسائٹی برادرز نے ینگ محمدی عثمان آباد کو 5-1 سے ،عرفان میموریل نے ینگ میزان کو 2-1 سے ،شرافی محمڈن نے کلفٹن شاہین کو 1-0سے ،عثمان شہید فٹ بال کلب نے حیدری بلوچ کو 3-1سے جبکہ مدینہ شہباز نے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو 1-0سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں کو نیشنل فٹ بال ریفریز داد رحمن،عبدالکریم اور عمران نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض موسیٰ خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے انجام دیئے۔