پہلا آل کراچی ناصر اسپورٹس انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 16 نومبر سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ناصر اسپورٹس فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام “پہلا آل کراچی ناصر اسپورٹس انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز مورخہ 16
نومبر 2014ء بروز اتوار ناصر اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ کورنگی پر ہو گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نائب صدر سید عثمان شاہ کرینگے ۔ٹورنامنٹ سیکریٹری رائو فاروق اور جوائنٹ سیکریٹری محمد جمیل کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ مسلم برادرز اور گلشن اتحاد کے مابین کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ میں شہر کی معروف 32ٹیمیں حصہ لیں گی ،ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں افتتاح کے موقع پر شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اسپورٹس سے وابستہ نمایاں شخصیات شرکت کرینگے۔