کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلے آل پاکستان این بی پی پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جو کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر جاری ہے اس میں مزید2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے میزبان نیشنل بنک اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میں پاکستان واپڈا نے مد مقابل مضبوط حریف پاکستان اسٹیل مل کی ٹیم کو باآسانی 2-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں کھیل کے دوران 51ویں منٹ میں پاکستان واپڈا کی جانب سے پہلا گول جدید خان اور دوسرا گول کھیل کے 86ویں منٹ پر عارف محمود نے کیا۔
ٹورنامنٹ کے میں کھیل گئے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نیشنل بنک نے پاکستان پولیس کو 4-2سے مات دیدی دوران کھیل نیشنل بنک نے پہلے ہاف کے 25ویں منٹ میں ذیشان کے گول کے بدولت برتری حاصل کی31ویں منٹ میں مقبول نے دوسرا گول اسکور کیا ،اسی دوران خطرناک فائول پر پاکستان پولیس کے شیر افضل کو ریڈ کارڈ کا سامنا کرایا گیا کھیل کے دوسرے ہاف کے 5ویں منٹ میں نیشنل بنک کے جاوید حمزہ نے اپنی ٹیم کی جانب سے تیسرا گول اسکور کردیا فاتح ٹیم کا چوتھا گول مقبول نے 68ویں منٹ پر اسکور کیا جبکہ کھیل کے 72ویں منٹ پر پاکستان پولیس نے پنالٹی ککس پر نور محمد کے گول کی بدولت خسارہ 4-1کردیا بعد ازاں 80ویں منٹ میں پاکستان پولیس کے وقاص نے دوسر گول کرکے مقابلہ 4-2کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم خان ،پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے سیکریٹری خالد رحمانی ،بلدیہ جنوبی کے سابق چیئر مین جمشید احمد خان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر قمر علی قریشی ،زاہد شہاب ،حاجی غلام محمد خان ،عظمت اللہ خان ،محمد جنید خان اور دیگر موجود تھے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر