ناٹنگھم (جیوڈیسک) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت 311 رنز کا ہدف دے دیا، میزبان ٹیم دوسری انگز میں 375 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ناٹنگھم میں جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری انگز میں انگلینڈ کے ای این بیل نے سنچری اسکور کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔
ایک متنازع فیصلے کے باعث چانس پانے والے کرس براڈ نے 65 رنز بنائے، ان کے علاوہ پیٹرسن اور کپتان الیسٹر کک نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹرسڈل نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 3 11 رنز کا ہدف ملا ہے۔