پاکستان (جیوڈیسک) ویمنز نے آئرلینڈ ویمنز کو پہلے ون ڈے میں ایک سو ستاون رنز سے شکست دے دی۔۔ دومیچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو اسی رنز بنائے۔ ندا ڈار ستاسی اور کپتان بسمعہ نے اسی رنز کے ساتھ نمایاں رہی۔ ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے باعث صرف ایک سو تیئس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعدیہ یوسف نے تین، اسماویہ اقبال اور ندا ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا میچ انیس جولائی کو کھیلا جائے گا۔