پہلا ڈپٹی کمشنر فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم ینگ اتحاد کی کامیابی
Posted on February 3, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ضلع انتظامیہ کورنگی اورینگ اتحاد فٹ بال کلب کے اشتراک سے الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر منعقدہ پہلا ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں با بو فیروز کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم نے مد مقابل مضبوط حریف کورنگی اسٹار فٹ بال کلب کو 2-1سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
کھیلے گئے میچ کے پہلے دورانئیے میں کورنگی اسٹار کو اپنی کھلاڑی سلیم کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں ینگ اتحاد کی ٹیم نے متحد ہوکر اپنے کھیل میں بہتری لاکر دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں کھیل کے آخری لمحات میں ینگ اتحاد کے اسٹار فارورڈ نور نے اپنی انفرادی کوشش سے دو بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر گرائونڈ میں موجود ہزاروں شائقین نے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کی ٹیم کو شاندار کھیل پیش کرنے پر بھر پور داد دی اس طرح ینگ اتحاد کی ٹیم 2-1سے کامیابی کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی ٹیم کی شاندار کامیابی پر ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے روح رواں با بو فیروز نے پوری ٹیم کو شاندار کھیل پیش کرنے اور کامیابی کے ساتھ گرائونڈ سے واپس لوٹنے پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم آئندہ بھی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض سلیم ،عبدالواحد اور ابراہیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد جواد تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com