پہلے دلشاد علی شیخ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں کھیلا جائے گا

لالہ موسی : پہلے دلشاد علی شیخ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کامی الیون لالہ موسیٰ اور الغنی کرکٹ کلب لالہ موسیٰ کے مابین کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ کے مہمانانِ خصوصی میںپاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ، تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے سینئر نائب صدر حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ، تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان ،حلقہ پی پی 112 کے کوآرڈینیٹر سید حسن رضا گیلانی اور دیگر ہونگے۔

محلہ قصبہ لالہ موسیٰ میںکھیلے جانے والے پہلے دلشاد علی شیخ میموریل ٹیپ بال اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ21آج جون بروز جمعةالمبارک شام پانچ بجے کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوگا۔

تحریک انصاف کے راہنما فائنل میچ جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے علاوہ مین آف دی سیریز،مین آف دی میچ،وکٹوں کی ہیٹرک ،لگا تار پانچ چھکوں پر اور بیسٹ فیلڈر کو نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کریں گے۔